سلچر13اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سلچر کے جیل میں بند10بنگلہ دیشی شہریوں کو آج بھارت بنگلہ دیش سرحد پر کریم گنج ضلع میں کالیباڑی گھاٹ بندرگاہ کے ذریعے ان کے ملک واپس بھیج دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ بی ایس ایف کی سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان ایک موٹر کشتی میں دو بچوں سمیت بنگلہ دیش شہریوں کو ان کے ملک واپس بھیج دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ وطن بھیجے جانے کے عمل کو مربوط کریم گنج کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کیا۔ڈپٹی کمشنر ایس وشوناتھ نے بتایا کہ مرکزی وزارت داخلہ نے بنگلہ دیشی شہریوں کوملک بھیجنے کی تاریخ مقرر کی تھی۔